پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،میاں شہزاد

پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،میاں شہزاد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک پنجاب میاں شہزاد احمد نے ایک ہنگامی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور اسی حق کو استعمال کرتے ہوئے مصطفائی تحریک کے قائدین اور علمائے اہلسنت ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں ۔حکومت فی الفور قائدین اہلسنت اور صدر مصطفائی تحریک پنجاب حافظ قاسم مصطفائی ، جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور پیرزادہ میاں عباس علی رضا اور مصطفائی تحریک کے دیگر ذمہ داران اور کا رکنان جن کو پنجاب کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے رہا کرے ۔ حکومت پرامن احتجاج کو سول نافرمانی کی تحریک کی طرف اپنی حرکتوں سے لے کر جا رہی ہے۔

اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔شہنشاہی طرز حکومت پاکستان میں قابل قبول ہرگز نہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -