سب انسپکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

سب انسپکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ اعجاز چیمہ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر 8تھانوں کے 15سب انسپکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا کہ سب انسپکٹروں کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔فاضل عدالت میں قتل کے کیس زیرسماعت ہیں عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ قتل کے کیسوں کا مال مقدمہ پیش کریں اور خود بھی جرح کے لیے پیش ہوں لیکن عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کیا گیا جس پر عدالت نے مختلف تھانوں کے پندرہ سب انسپکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے 8تھانوں کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ اپنے ماتحت سب انسپکٹروں کو گرفتار کرکے پیش کریں ۔

جن سب انسپکٹروں کے وارنٹ جاری کئے ان میں تھانہ ہیر کے سب انسپکٹر محمد طارق، تھانہ ڈیفنس اے کے سجاد احمد،عارف ایوب، شوکت علی، تھانہ شالیمار کے پرویز اختر، ہاشم گیلانی،ولایت علی، تھانہ کوٹ لکھپت کے امجد علی، ثنااللہ، تھانہ نولکھا کے محمد لطیف، غلام نبی، تھانہ غالب مارکیٹ کے محمد ریشداورتھانہ نصیرآباد کے عبدالروف و سردارعلی شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -