شاہین ایئر کے پائلٹ عصمت محمود کا چالان سیشن کورٹ میں بھجوادیا گیا

شاہین ایئر کے پائلٹ عصمت محمود کا چالان سیشن کورٹ میں بھجوادیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت سے شاہین ایرلائن کے پائلٹ عصمت محمود کا چالان سیشن کورٹ میں بھجوادیا گیا۔ سیشن جج لاہور نے ملزم کو 27جنوری کو وکلا سمیت طلب کرلیا ہے۔سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ کو شاہین ایرلائن کے پائلٹ عصمت محمود کا چالان وصول ہونے پر کیس کی سماعت ستائیس جنوری سے شروع کردی جائے گی۔ چالان آئندہ تاریخ پر متعلقہ ایڈیشنل سیشن جج کے پاس ملزم کی حاضری کے لیے بھجوادیا جائے گا۔عصمت محمود کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی ایکٹ ختم کرکے سیشن کورٹ بھجوا دیا تھا۔ عدالت میں عصمت محمود کے وکلا نے عدالت کے دائرہ اختیارکوچیلنج کیا تھا۔عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد چالان کو سیشن کورٹ بھجوا دیا اب ملزم کے خلاف تین سو چوبیس کے تحت کارروائی ہو گی۔

چالان ملزم پر شراب کے نشے میں جہاز چلانے کا الزام ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -