الیکشن ٹربیونلزریواز گارڈنز میں منتقل

الیکشن ٹربیونلزریواز گارڈنز میں منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونلز کو الیکشن کمیشن آفس سے 299ریواز گارڈنز میں منتقل کر دیا گیا ہے ،آج 26جنوری کو این اے 122ضمنی الیکشن مبینہ دھاندلی کیس سمیت تمام کیسز کی سماعت ریواز گارڈنز میں ہو گی۔الیکشن ٹربیونل لاہور محمد رشید قمر اور بلدیاتی الیکشن ٹربیونل لاہور سرور سلیم اللہ کی عدالتوں کو ریواز گارڈنز کرائے پر حاصل کی گئی بلڈنگ میں منتقل کیا گیا ہے۔



الیکشن کمیشن میں جگہ کم ہونے کی سے یہ فیصلہ کیا گیا۔آج این اے 122ضمنی الیکشن مبینہ دھاندلی کیس سمیت تمام کیسز کی سماعت ریواز گارڈنز میں ہو گی،کورٹ رومز کو قابل استعمال بنا دیا گیا ہے۔