دو ماہ قبل اغوا ہونے والی خاتون جان بچا کر سیشن عدالت پہنچ گئی

دو ماہ قبل اغوا ہونے والی خاتون جان بچا کر سیشن عدالت پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چونگی امرسدھو سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والی خاتون نسیم بی بی ملزمان کے چنگل سے جان بجا کر انصاف کے لیے سیشن عدالت پہنچ گئی۔سیشن عدالت نے تھانہ نصیرآباد پولیس سے 8فروری کومکمل رپورٹ طلب کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج صفدربھٹی کی عدالت میں چونگی امرسدھو کی رہائشی خاتون نسیم بی بی بی کو اس کے شوہررحمت علی نے پیش کیا عدالت کو بتایا گیا کہ اس کی بیوی نسیم بی بی کو شفقت اور دو نامعلوم افراد نے چونگی امرسدھو لیاقت ٹاون سے اغوا کیا اس کو پتوکی کی لے گے جہاں پر اس پر تشدد کیا گیا نسیم بی بی دو ماہ بعد موقع پاکر بھاگ کر لاہور پہچنی ہے اس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نصیرآباد میں درج کرایا تھا لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی بلکہ ملزمان بااثر ہونے پر ان کے ساتھ نرم رویہ رکھے ہوئے ہیں۔ عدالت میں نسیم بی بی نے روتے ہوئے اپنی کہانی عدالت کو بتائی عدالت نے مقدمے کے تفتیشی آفیسر کو حکم دیا کہ وہ8فروری تک اپنی تفتیش مکمل کریں اور رپورٹ پیش کریں عدالت نے آئندہ تاریخ پر نسیم بی بی کو بھی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔سماعت کے بعد نسیم بی بی اور اس کا شوہر عدالت کے باہر روتے رہے ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کا اس دنیا میں کوئی نہیں۔