فارما نائٹس ہاؤسنگ سکیم فراڈ سکینڈل ،نیب نے 80 کروڑسے زائد کی ریکوری کر لی

فارما نائٹس ہاؤسنگ سکیم فراڈ سکینڈل ،نیب نے 80 کروڑسے زائد کی ریکوری کر لی

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) نیب نے فارما نائٹس ہاؤسنگ سکیم کے فراڈ میں 80 کروڑسے زائد کی ریکوری کر لی ہے اور اس سکینڈل میں گرفتار ہرفارمانائیٹس کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد وٹو اور ڈائریکٹر عبدالغفور وٹو کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کرنے کے لئے نیب کے چیئرمین سے اجازت طلب کرلی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق فارما نائیٹس سکینڈل میں متاثرین کی درخواستوں پر کارروائی کی گئی ہے جس میں انکوائری کے بعد فارما نائیٹس ہاؤسنگ سکیم کے فراڈ کو باقاعدہ تحقیقات کی شکل دے دی گئی ہے ۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان ظہور احمد وٹو اور عبدالغفور وٹو سے ریکوری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اب تک 70 سے 80 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے ۔ تاہم نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سکینڈل میں تفتیش جاری ہے اور ریکوری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے تھا کہ اس کیس کو باقاعدہ ریفرنس کی شکل دی جا رہی ہے۔

اور باقی ملزمان کی گرفتاری اور مکمل ریکوری پر ریفرنس تیار کر کے باقاعدہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -