افغان مہاجرین باعزت طریقے سے واپس چلے جائیں،ملک انور علی اعوان

افغان مہاجرین باعزت طریقے سے واپس چلے جائیں،ملک انور علی اعوان

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ کی عوامی و سماجی شخصیت ملک انور علی اعوان ہے کہ اگر ملک کی سیکیورٹی ٹھیک کرنی ہے تو پاک افغان سرحد سمیت تمام سرحدات کو محفوظ کرنا ہوگا‘ جب تک ہمارے سرحدیں محفوظ نہ ہو ں تب تک ہمارا ملک اور عوام محفوظ نہیں رہیں گے،افغان مہاجرین کو اب باعزت طریقے سے واپس چلے جانا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر جو حملہ ہوا تھا وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ ہمارے ملک اور صوبے میں پاسپورٹ کے بغیر لوگ آتے ہیں ہم وفاق اور آرمی سے مل کر اپنے ملک کو محفوظ کرینگے افغان مہاجرین یہاں کیمپوں میں رہ سکتے ہیں تو اپنے ملک میں کیوں نہیں رہ سکتے۔ ان کو افغانستان بھیج کر وہاں ان کے لئے کیمپس قائم کئے جائیں اگر چہ ان کے واپس جانے پر کچھ لوگ ناراض ہونگے لیکن یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جن افغان مہاجرین کے پاس کاغذات نہیں اور ان کے پاس شناخت نہ ہوں تو ان افغان مہاجرین کو سرحد پار افغانستان واپس بھیجا جائے اور وفاقی حکومت جلد از جلد افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کریں۔

مزید :

عالمی منظر -