لندن میں سالانہ ٹوائے فیئر،ہزاروں افراد کی شرکت

لندن میں سالانہ ٹوائے فیئر،ہزاروں افراد کی شرکت

  

لندن (بیورورپورٹ )برطانوی دارالحکومت لندن کے اولمپیا گرانڈ ہال میں63ویں سالانہ ٹوائے فیئر کا آغاز ہو گیا ہے جس میں بچوں اور بڑوں کی بھاری تعداد شرکت کر رہی ہے۔تین روزہ دلچسپ میلے میں بچوں کیلئے نئے اور جدید تکنیک سے آراستہ کھلونے نمائش پر پیش کیے گئے جس میں لیگو سے بنے کھلونے بچوں کا مرکز بنے رہے۔کئی ہزار اسکوائرفٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہال میں کم از کم250 سے 300کھلونا ساز کمپنیوں نے اپنے نئے اور جدید کھلونے متعارف کروائے ہیں، جنہیں خریدنے اور امپورٹ کرنے کی غرض سے کئی کاروباری افراد بھی یہاں کا رْخ کررہے ہیں۔تین روزہ ٹوائے فیئر میں بچوں کے پلاسٹک کے کھلونوں سے لیکر نرم و ملائم فلفی کھلونے اور پارک میں رکھے جانے والے تھیم ٹوائز سے لیکر ورچوئل اور الیکٹرونک وڈیو گیمز سب ہی موجود ہیں، ٹوائے فیئر 26جنوری تک جاری رہے گا۔

مزید :

عالمی منظر -