جاپان میں خواتین کو حملہ آور سے بچانے کیلئے جال پھینکنے والی گن تیار

جاپان میں خواتین کو حملہ آور سے بچانے کیلئے جال پھینکنے والی گن تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(آئی این پی ) جاپان میں اسپائیڈر مین کی طرح جال پھینکنے والے آلے کی ویڈیو اب دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کو حملہ آور شخص پر ’اسپائیڈرمین‘ گن سے جال پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اگرچہ جاپان میں خواتین پرحملوں اوراسٹریٹ کرائم کی شرح بہت کم ہے لیکن اس اہم ایجاد کے ذریعے حملہ آور شخص کو سیکنڈوں میں جال میں پھنسایا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ایک خاتون کو بڑی ٹارچ جیسا آلہ استعمال کرتے دکھایا گیا ہے جو لباس پہنے ایک حملہ آورشخص پرٹیوب جیسی گن کے سرخ بٹن کو دباتی ہے تو اس پرایک جال لپکتا ہے اوروہ مضبوط جال میں کسی بے بس پرندے کی طرح پھنس جاتا ہے۔اس کے بعد وہ شخص اداکاری کے اندازمیں فرش پرگرجاتا ہے۔ ویڈیو کے ایک اورحصے میں گن سے نہ صرف جال نکلتا ہے بلکہ اس سے ایک تارجڑا رہتا ہے جس سے پکڑنے جانے والے شخص کو قابو کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ویڈیو کے ایک حصے میں حملہ آورکے پھنس جانے کے بعد اسے پولیس گرفتارکرلیتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -