سعودی مبلغ کا خواتین کو’ ننگ‘ قرار دینا مہنگا پڑگیا

سعودی مبلغ کا خواتین کو’ ننگ‘ قرار دینا مہنگا پڑگیا

  

الریاض(این این آئی)سعودی مبلغ علی المالکی کے خواتین سے متعلق تبصرے نے سوشل میڈیا پر بحث و جدل کا طوفان کھڑا کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق المالکی نے ایک سیٹلائٹ چینل پر نوجوانوں کے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ دیکھئے جو کوئی آپ کی بیٹی یا بہن سے شادی کررہا ہے وہ (آپ پر) مہربانی کرنیوالا ہے کہ اس نے آپ سے عار کو اٹھا لیا، کتنے ہی والد ہیں جو آخری سانسیں لیتے ہوئے آبدیدہ ہوکر کہہ رہے ہوتے ہیں کہ دو یا تین رہ گئیں ہیں جب کہ کتنے ہیں جو کہہ رہے ہوتے ہیں کہ اللہ کا شکر ہے میں نے امانت ادا کردی۔ٹوئیٹر پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈاکٹر المالکی کی جانب سے لڑکیوں کے بارے میں کی جانے والی بات پر اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ حرم شریف کے ایک سابق امام شیخ عادل الکلبانی کا کہنا تھا کہ بیٹی کوئی عار نہیں، بیٹی تو آگ (دوزخ) سے بچاؤ کی ڈھال ہے۔

مزید :

عالمی منظر -