ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا مقبوضہ کشمیر میں ایک ریلی نکالنے کا فیصلہ

ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا مقبوضہ کشمیر میں ایک ریلی نکالنے کا فیصلہ

  

جموں(کے پی آئی)ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ( آر ایس ایس)کا مقبوضہ کشمیر میں ایک ریلی نکالنے کا فیصلہ۔ ریلی کے انعقاد کا فیصلہ حال ہی میں آر ایس ایس کے وارانسی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ بھی شریک ہوئیمیڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریلی کا مقصد آر ایس ایس کے پروگرام اور پالیسیوں کے کا پرچارکرنا ہے۔ تنظیم کی ریاستی اکائی کو اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریلی کا کامیاب بنانے کے لئے آر ایس ایس نے اپنی ایک ذیلی اکائی ایم آر ایم، کو ریاست کے طول و ارض میں متحرک کر دیا ہے۔اس ضمن میں ایم آر ایم کے ریاستی کنونیر نذیر احمد میر، جنہوں نے وارنسی اجلاس میں بھی شرکت کی ، نے بتایا کہ کشمیر میں اس طرح کی ریلی کے انعقاد کا فیصلہ مذکورہ اجلاس میں اکثریت کی رائے سے کیا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مئی میں ہونے والی ریلی کے انعقاد کے فیصلہ کے علاوہ ریاست جموں وکشمیر کے لئے کچھ دیگر پروگرام بھی طے کئے گئے ہیں۔میر نے مزید کہا کہ مجوزہ ریلی مئی میں منعقد ہوگی اور اس کے مقام کو جلد ہی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -