امریکی ائیرلائنز کو شدید ہچکولوں کا سامنا،7مسافر زخمی

امریکی ائیرلائنز کو شدید ہچکولوں کا سامنا،7مسافر زخمی

  

کینیڈا(آن لائن)امریکی ائرلائنز کی پرواز کو دوران سفرشدید ہچکولوں کا سامنا ہونے پر کینیڈا کے ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا جس میں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔یہ امریکی ائرلائنز کی پرواز میامی سے میلان جا رہی تھی ،جب دوران سفر مسافروں کو یہ مشکل پیش آئی اور طیارے نے ہچکولے لینا شروع کر دیئے جس سے تین عملے کے افراد اور چار مسافر زخمی ہو گئے،جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ طیارے میں 203 مسافر سوار تھے۔

مزید :

عالمی منظر -