تائیوان میں سردی سے 50ہلاکتیں، 60ہزار سیاح پھنس گئے

تائیوان میں سردی سے 50ہلاکتیں، 60ہزار سیاح پھنس گئے

  

تائیوان /پیانگ یانگ (آئی این پی )مشرقی ایشیا میں غیرمعمولی ٹھنڈ پڑنے سے تائیوان میں 50 افراد کی موت ہو گئی جبکہ جنوبی کوریا میں ہوائی اڈے بند ہو جانے کے باعث 60 ہزار سیاح پھنس گئے ۔تائیوان میں میڈیا کے مطابق ہفتے کے اختتام پر سردی میں غیر معمولی اضافے کے باعث یہ اموات واقع ہوئی ۔تائیوان اور جنوبی کوریا کے علاوہ ہانگ کانگ، جنوبی چین اور جاپان میں بھی سردی میں اضافہ ہو ۔ تائیوان میں ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد تھے۔تائیوان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو غیر معمولی طور پر کم درجہ حرارت ہے۔تائیوان کے حکام نے لوگوں کو اور خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جتنا ممکن ہو سکے مکانوں ہی میں رہیں اور اپنے آپ کو گرم رکھیں۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے جیجو جزیرے کا ہوائی اڈہ بند ہونے کے باعث 500 اندرون ملک اور بیرون ملک پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔جیجو جزیرہ اپنے گرم موسم کے حوالے سے مشہور ہے لیکن وہاں پر درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ہزاروں سیاح جیجو جزیرے پر پھنس گئے ہیں اور حکام ان کے لیے رہائش اور ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے میں مصروف ہیں۔چاپان کے وسیع علاقوں میں برفانی طوفان آئے ہیں اور 600 اندرون ملک پروازیں متاثر ہوئی ۔

مزید :

عالمی منظر -