دولت اسلامیہ نے پیرس پر حملہ کرنے والوں کی ویڈیو جاری کر دی

دولت اسلامیہ نے پیرس پر حملہ کرنے والوں کی ویڈیو جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (آئی این پی )جہادی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے گذشتہ برس نومبر میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس پر حملوں میں مبینہ مبینہ طور پر ملوث افراد میں سے کچھ کی ویڈیو جاری کی ۔ اس ویڈیو میں ان مشتبہ حملہ آوروں کو مشرقِ وسطیٰ میں دکھایا گیا ہے جبکہ فرانس کی حکومت نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ۔ مانیٹرنگ گروپ نے ویڈیو میں دکھائے جانے والے افراد میں سے نو کے بارے میں کہا ہے کہ ان کی شکلیں مشتبہ حملہ آوروں سے ملتی جلتی ہیں۔ویڈیو میں 13 نومبر کو حملوں کا نشانہ بننے والے مقامات کے نام بھی دیے گئے ۔پیرس کے بتاکلان تھیٹر کے علاوہ ریستورانوں اور فٹبال سٹیڈیم کے قریب ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ سے 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ویڈیو کا تجزیہ کرنے والے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں میں مبینہ طور پر ملوث چار حملہ آوروں کو ویڈیو میں قیدیوں کے سر قلم کرتے اور ان پر گولیاں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ ویڈیو پیرس پر حملے سے قبل شام کے شہر رقہ میں فلمائی گئی ہے۔ رقہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا گڑھ ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والی تصاویر میں ایک شخص عبدالحمید اباعود سے بھی مشابہت رکھتا ہے جنھیں پیرس میں حملوں کا ’منصوبہ ساز‘ سمجھا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -