پاکستان کا دوسرا بین الاقوامی میگا لیدر شو کل ایکسپوسنٹرلاہورمیں شروع ہوگا

پاکستان کا دوسرا بین الاقوامی میگا لیدر شو کل ایکسپوسنٹرلاہورمیں شروع ہوگا

  

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کا دوسرا بین الاقوامی میگا لیدر شو بروز بدھ (جنوری 27 ( سے ایکسپو سنٹر میں منعقد ہو رہا ہے ۔ اس تین روزہ میگا لیدر شو میں چین، بھارت، فرانس، روس، جرمنی، برازیل ، امریکہ اور یوروپین یونین سمیت 22 ممالک کے نمائندہ وفود شرکت کررہے ہیں۔ پاکستان فٹ و ےئر مینو فیکچر رز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وسیم ذکریا اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلزار فیروز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میگا لیدر شو کے کنوینئر محمد مصدق نے کہا کہ اس تجارتی میلے کے مہمان خصوصی پنجاب گورنر محمد رفیق رجوانہ اور وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان ہوں گے۔ پاکستان فٹ و ےئر مینو فیکچر رز ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میگا لیدر شو کا مقصد پاکستانی جوتے اور چمڑے کی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ پا کستانی لیدر مصنوعات کی کوالٹی کا لوھا بھی منوانا ہے۔ محمد مصدق نے کہا کہ ہمارے ساتھ اس لیدر شو میں جتنے ممالک شرکت کر رہے ہیں ان کو بھی پاکستانی چمڑے کی منڈی کو نمایاں مقام حاصل کروانا ہے ۔ اس موقع پر وسیم ذکریا اور محمد مصدق نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آ ف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر کی طرف سے میگا شو کے انعقاد کے حوالے سے تعاون کو سراہا۔

وسیم ذکریا نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر باور کرانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے یہاں حالات نارمل ہیں اور یہاں کبھی بھی کاروبار بند نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی تعاون سے ہم مزید بہتر انداز میں کام کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -