بھاٹی گیٹ، 55سالہ شخص پرُاسرار طور پر جاں بحق ہوگیا

بھاٹی گیٹ، 55سالہ شخص پرُاسرار طور پر جاں بحق ہوگیا

  

لاہور(وقائع نگار) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 55سالہ شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔پولیس کے مطابق 55سالہ احمد بھاٹی گیٹ کے علاقہ کا رہائشی تھا ۔گزشتہ روز وہ پر اسرار طور پر گھر میں مردہ پایا گیاجس پر گھروالوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے حالات کو مشکوک جانتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوگی۔

مزید :

علاقائی -