باغبانپورہ تھانہ سے اہلکار کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی،سی سی ٹی وی فوٹج سے چور کی تلاش شروع کردی گئی

باغبانپورہ تھانہ سے اہلکار کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی،سی سی ٹی وی فوٹج سے چور ...

  

لاہور(وقائع نگار) باغبانپورہ تھانہ سے اہلکار کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹج سے چور کی تلاش شروع کردی۔بتایاگیا ہے کہ کانسٹیبل ناظم نے اپنی موٹر سائیکل پارکنگ میں کھڑی کی اورڈیوٹی پر چلا گیا جب واپس آیا تو اس کی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل موٹر سائیکل پارکنگ میں کھڑی تھی تاہم سی سی ٹی وی فوٹج سے چوری کی تلاش کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -