حکومت برآمداتی شعبے کومشکلات سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے:صدر اسلام آباد چیمبر

حکومت برآمداتی شعبے کومشکلات سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے:صدر اسلام آباد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برآمداتی شعبے کومشکلات سے نکالنے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے کیونکہ برآمدات میں کمی کا یہی رجحان برقرار رہا تو ملک کو ادائیگیوں میں عدم توازن اور بڑھتے ہوئے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چیمبر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو چائیے وہ فوری طور پر برآمدت میں بہتری لانے کے لئے مناسب اقدامات کرے تاکہ برآمدت کو فروغ دیکر ملک کی معیشت کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جا سکے۔پیر کواسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ، سنیئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی سہولت ملنے کے باوجود ہماری برآمدات میں کمی ملک کیلئے حوصلہ افزاء نہیں ہے۔
آئی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران نے کہا کہ جی ایس پی پلس سہولت کی منظوری کے بعد تاجر برادری پاکستان کی برآمدات میں نمایاں بہتری کی توقع کر رہی تھی کیونکہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو 2017ء تک 27 یورپین ممالک میں ڈیوٹیز کے بغیر ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت میسر آ گئی ہے لیکن پھر بھی ہمارا ملک اس سہولت سے پوری طرح استفادہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازگار پالیسیوں کے فقدان اور برآمدی شعبے کی مناسب حوصلہ افزائی نہ ہونے سے پاکستان اس سہولت سے مکمل طور پر استفادہ حاصل نہیں کر سکا۔

مزید :

کامرس -