پاکستان میں ایرانی کرنسی کی طلب اور قیمت میں اضافہ

پاکستان میں ایرانی کرنسی کی طلب اور قیمت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان میں بھی اس کی کرنسی کی طلب اور قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایرانی ریال کی طلب بڑھ رہی ہے، پابندیوں سے پہلے ایک کروڑ ریال کی قیمت چونتیس ہزار پاکستانی روپے تھی، جو اب بڑھ کر پچاس ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی، ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران سے بینکنگ چینل کھل گیا
، جس سے اس کی کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید :

کامرس -