گوجرانوالہ:ٹریفک وارڈن نے معمولی تلخ کلامی پر پستول کا بٹ مار کر شہری کا سر پھاڑ دیا

گوجرانوالہ:ٹریفک وارڈن نے معمولی تلخ کلامی پر پستول کا بٹ مار کر شہری کا سر ...

  

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)ٹریفک وارڈن نے معمولی تلخ کلامی پر سیخ پا ہوکراپنے دستی پستول کا بٹ مارکر شہری کاسر پھاڑ دیا تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ لاری اڈہ کے نزدیک ٹریفک وارڈن شہباز احمد نے شہری ابراہیم سے تلخ کلامی کے بعد اپنے دستی پستول کا بٹ مار کر ابراہیم کا سر پھاڑ دیا جس کو طبی امدا د کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچا یا گیا متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ اپنی موٹر سائیکل کے کاغذات رجسٹریشن دیکھانے کے باوجود مذکورہ ٹریفک وارڈ ن بدتمیزی سے پیش آتا رہا اور اس کی بدتمیزی کے خلا ف اعلی حکام کو شکایات کرنے کا کہا جس کے ردعمل میں اس نے اپنے پستول کا بٹ مار کر لہولہان کردیا واقع کی اطلاع ملنے پرچیف ٹریفک افسرآصف چیمہ نے مذکورہ ٹریفک وارڈن کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -