کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی‘2نفساتی حدیں بحال

کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی‘2نفساتی حدیں بحال

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس )میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیر کو تیزی رہی اور 100انڈیکس کی 31000اور 31100کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں23 ارب7 کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.37 فیصدکم جبکہ52.26 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام، آئل ،سیمنٹ ،توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زو ن میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس31322پوائنٹس کی بلند سطح پربھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس116.10 پوائنٹس اضافے سے 31065.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 331 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 173 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 135 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 23 ارب 7 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار 607 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 66 کھرب 29 ارب 52 کروڑ 22 لاکھ 81 ہزار 699 روپے ہوگئی۔

مجموعی طور پر پیر کو 12 کروڑ 93لاکھ 76 ہزار 920 شیئرز کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 17 لاکھ 98 ہزار 490 شیئرز کم ہے۔سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو1کروڑ23لاکھ 2 ہزار500 شیئرز رہا جس کی قیمت 26.68 روپے سے شروع ہو کر 42پیسے اضافے سے27.10 روپے پر بند ہوئی جبکہ پیک پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت5.98 روپے سے شروع ہو کر6.38 پیسے اضافے سے 6.38 روپے پر بند ہوئی۔ سب سے زیادہ تیزی باٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت50.00 روپے کے اضافہ سے3350.00 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کے سودے بھی35.85 روپے کی تیزی سے 795.00 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے 6000.00جبکہ فیروز سنز کے حصص کی قیمت55.45 روپے کی مندی سے 1053.56 روپے رہ گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایم آئی30 انڈیکس 290.29 پوائنٹس تیزی سے 52882.59 پوائنٹس، کے ایس ای 30 انڈیکس 107.86 پوائنٹس اضافے سے 18048.53 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس77.29 پوائنٹس اضافے سے 21855.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید :

کامرس -