لیجاکے نومنتخب عہدیدار وسیع تجربے سے مالا مال ہیں: ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی
لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین میاں رحمان عزیز نے لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (لیجا) کے انتخابات (2016)میں سدھیر چوہدری کو صدر، پرویز الاسلام کو نائب صدر، اشتیاق حسین کو جنرل سیکریٹری، شہزاد خان ابدالی کو فنانس سیکریٹری ،اسداقبال ،احسن صدیق اورجاوید ہاشمی کو اراکین مجلس عاملہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے اور میڈیا کاکسی بھی ملک کی معیشت کی بحالی میں اہم کردار رہا ہے۔رحمان عزیزنے مزید کہاکہ منتخب ہونیوالے تمام عہدیدار وسیع تجربے سے مالا مال ہیں۔توقع ہے کہ وہ کاروباری برادری اور ملکی معیشت کو در پیش مسائل کے حل کیلئے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ لیجا کے نومنتخب عہدیدار پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں گے اورکاروباری اداروں کے درمیان اپنے صحافتی مشن کوجاری رکھتے ہوئے پل کا کردار ادا کریں گے اور تمام صنعتی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دیں گے۔