تاجروں کو رضاکارانہ کمپلائنس سکیم سے استفادہ کرنا چاہیے: چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو

تاجروں کو رضاکارانہ کمپلائنس سکیم سے استفادہ کرنا چاہیے: چیف کمشنر ان لینڈ ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو منصور احمد باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت نے رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس سکیم کا اعلان کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ ٹریڈرز حضرات کو اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہیئے ۔رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس سکیم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ایسے این ٹی این ہولڈر جنہوں نے پچھلے دس سالوں میں کوئی ریٹرن جمع نہیں کروائی یا ایک دفعہ جمع کروائی ہے یا ایسے نان فائلرز جن کا ورکنگ کیپٹل کم از کم پانچ کروڑ روپے ہے اور ٹریڈرز کی تعریف پر پورا بھی اترتے ہوں کیلئے یہ سکیم متعارف کروائی ہے ۔

اس سکیم کے تحت فائلر تو مستفید ہونگے بلکہ نان فائلر بھی مستفید ہونگے اور انہیں 2015ء سے 2018ء تک ٹیکس آڈٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا ۔اور 10لاکھ تک کی ویلتھ سٹیٹمنٹ سے بھی مستثنیٰ رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس سکیم پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔جس کی صدارت چیمبر کے صدر سمیع اللہ نعیم نے کی۔اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد اقبال شاہین ،نائب صدر شیخ عبدالرؤف ، اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدور شیخ محمد نسیم ،خواجہ خالد حسن ،رانا شہزاد حفیظ ،سرفرا زاحمد صدیقی ،بابو امتیاز حسین کے علاوہ ممتاز صنعتکاروں وتاجروں نے بھر پور شرکت کی ۔قبل ازیں صدر چیمبر سمیع اللہ نعیم نے کہا کہ حکومت نے ٹریڈرز حضرات کی آسانی کیلئے ٹیکس کے حوالے سے جو ریلیف پیکج متعارف کروایا ہے اس میں بزنس کمیونٹی کو کچھ تحفظات ہیں جبکہ رضاکارانہ سکیم پر سیلزٹیکس کے ایشو اور پچھلے کیسز جو ٹائم بارڈ نہیں ہوئے سیکشن 122کے تحت پچھلے سالوں کی انکم کو کیسے طے کریں گے وغیرہ۔ انہوں نے FBRسے اپیل کی کہ اس سکیم کو مزید کلیئر کیا جائے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے ۔

مزید :

کامرس -