پہلی ششماہی کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 48فیصد کمی

پہلی ششماہی کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 48فیصد کمی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 2015-16ء کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 48 فیصد کمی نمایاں کی واقع ہوئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 26کروڑ ڈالر تک کم ہوگیا جو گذشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 48 فیصد کم رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب 46کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران کرنٹ اکاؤ نٹینٹ خسارہ میں ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹینٹ خسارے میں ہونے والی کمی کے نتیجے می قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔

مزید :

کامرس -