ننکانہ:ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت سات افراد شدید زخمی

ننکانہ:ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت سات افراد شدید زخمی

  

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی اور کمسن بچے سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گرڈ اسٹیشن ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار 40سالہ سعیدہ بی بی اچانک موٹر سائیکل کا جمپ لگنے سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ ننکانہ بچیانہ روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل راہگیر کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 65سالہ امیر علی شدید زخمی ہوگیاعلاوہ ازیں قصبہ موڑ کھنڈا کے قریب ایک تیز رفتار مسافر ٹیوٹا موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 28سالہ سرفراز احمد اس کی اہلیہ ارشاد بی بی، تین سالہ کمسن بیٹا محمد عدیل، 42سالہ نذیر احمد اور 55سالہ آمنہ بی بی شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا ہے۔

مزید :

علاقائی -