حافظ آباد:فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا دھاگہ جل کر خاکستر

حافظ آباد:فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا دھاگہ جل کر خاکستر

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے جگانوالہ روڈ پر اچانک ایک پاور لومز فیکٹری میں آگ بھڑ ک اٹھی ۔جس کے نتیجہ میں فیکٹری میں موجود 2لاکھ سے زائد مالیت کا دھاگہ جل کر خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق محمد ارشد گجر نے جگانوالہ روڈ پر کپڑا تیار کرنے کی فیکٹری بنارکھی تھی۔ گذشتہ روز کسی نے وہاں پر مبینہ طور پر سلگتا سیگریٹ پھینک دیا۔جس سے فیکٹری میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ بھڑک اٹھی۔اور اس دوران دو لاکھ سے زائد مالیت کا دھاگہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ علاقہ کے لوگوں اور مزدوروں نے کافی تگ و دو کرکے آگ پر قابو پایا۔

مزید :

علاقائی -