قصور:پولیس کے منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے،چرس برآمد ،ملزمان گرفتار

قصور:پولیس کے منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے،چرس برآمد ،ملزمان گرفتار

  

قصور(بیورورپورٹ) منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم میں پولیس نے کھارا روڈ اور علی پارک قبرستان میں دو الگ الگ چھاپوں کے دوران دو کلو سے زائد چرس پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ڈی پی او قصور نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے کا سرکلر جاری کر رکھا ہے جس پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آئے روز کارروائی میں مصروف عمل ہے ،انچارج چوکی کھارا سب انسپکٹر چوہدری مظفر اور اے ایس آئی محمد ارشاد نے علی پارک قبرستان اور کھار اروڈ پر محمد حنیف کمبوہ اور عبدالقیوم لاہوری کو پکڑ کر دو کلو سے زائد چرس پکڑ لی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

علاقائی -