قصور: ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن 65 مختلف تھانوں میں بند

قصور: ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن 65 مختلف تھانوں میں بند

  

قصور(بیورورپورٹ)ڈی جی ایکسائز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی او ایکسائز ملک محمد اسلم کی زیرنگرانی نادہندگان ٹوکن ٹیکس‘بغیر رجسٹریشن اور ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 65گاڑیاں تھانہ میں بند جبکہ 82گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم کی زیر نگرانی گزشتہ روز موٹر وہیکل برانچ کے انسپکٹران اکبر صدیقی ، چوہدری شوکت علی ، شیخ منیر ، وسیم احمد ، کانسٹیبلران زاہد علی ، محمد سعید ، محمد سرور اور دیگر نے نادہندگان ٹوکن ٹیکس ‘بغیر رجسٹریشن اور جعلی نمبر وں والی گاڑیوں کیخلاف مختلف مقامات پر ناکے لگا کر جنرل ہولوڈ اپ کیا اور 320گاڑیوں کی چیکنگ کی جن میں 65بغیر ٹوکن ٹیکس اور ڈیفالٹر گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا جبکہ 82گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے ۔ ڈی او ایکسائز ملک محمد اسلم نے مختلف ناکوں کا دورہ کیا اور متعلقہ انسپکٹران کو حکم دیا کہ نادہندگان ٹوکن ٹیکس ، بغیر رجسٹریشن اور ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف بلا خوف خطر کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس عمل میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی نہ برتی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرینگی ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ گاڑیوں کے کاغذات کی ٹرانسفر مکمل جانچ پڑتال کے بعد کی جائے اور اس عمل میں اگر کہیں بدعنوانی یا غفلت برتی گئی تو ذمہ دار کیخلاف سخت کاروائی ہو گی ۔

مزید :

علاقائی -