ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں میں شہری ڈاکوؤں اور چوروں کے ہاتھوں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اورگاڑیوں سے محروم کر دئے گئے -ذرائع کے مطابق شاہدرہ لاجپت روڈ پر واقع رمضان کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے سات لاکھ اور نصیر آباد میں کاشف مرزا کے گھر سے دوڈاکو اہل خانہ کو غسل خانے میں بند کر کے ساڑھے تین لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ فیکٹری ایریا میں عتیق کی دکا ن سے دوڈاکو 25ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے جبکہ ڈیفنس بی میں چور رفیق کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کر کے لے گئے۔ڈاکوؤں نے ستوکتلہ میں ذیشان سے ایک لاکھ 64ہزار،ستوکتلہ میں راشد سے 65ہزار،لٹن روڈ میں سہیل سے 80ہزار اور شفیق آباد میں عمران سے 35ہزار اور مو ٹرسائیکلیں چھین لیں۔علاوہ ازیں فیصل ٹاؤن میں شفیق ،شادمان میں زوہیب،ستوکتلہ میں آصف،جنوبی چھاؤنی میں غفار،گرین ٹاؤن میں طارق،سبزہ زار میں دانش،ٹاؤن شپ میں عاطف،ہنجروال میں مصطفی، سول لائن میں طارق،اقبال ٹاؤن میں خالد،گلشن راوی میں مہران اور فرحان،اقبال ٹاؤن میں ندیم،نواں کوٹ میں علی، راوی روڈ میں تنویر اور مصری شاہ میں عدنان کی مو ٹرسائیکلیں جبکہ مصطفی آباد میں محمد علی،ستوکتلہ میں معاذاور مصری شاہ میں عدنان کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔