تعلیمی ادارو ں کے سیکورٹی انتظامات میں خامیوں کی نشاندہی کیلئے سیکورٹی سروے

تعلیمی ادارو ں کے سیکورٹی انتظامات میں خامیوں کی نشاندہی کیلئے سیکورٹی سروے

  

لاہور (خبر نگا ر ) لاہور پولیس کی طرف سے تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات میں خامیوں کی نشاندہی کیلئے سیکیورٹی سروے،ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصر فیروز کہتے ہیں کہ خامیاں دور نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف حساس تنصیبات سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔تفصیلا ت کے مطا بق شہرکے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی میں خامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ختم کرنے کیلئے لاہورپولیس کی طرف سے سیکیورٹی سروے کیا جارہا ہے۔ سروے میں سامنے آنے والی خامیوں سے تعلیمی اداروں کی انتطامیہ کو آگاہ کرکے انہیں جلدازجلد دور کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصرفیروز کے مطابق سیکیورٹی خامیاں ختم نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف حساس تنصیبات سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، تمام تعلیمی اداروں کو آٹھ فٹ بیرونی دیوار، سی سی ٹی وی کیمرے، مسلح سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی سمیت خاردار تار لگانے اور وزیٹرز کے کوائف درج کرنے کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ جن تعلیمی اداروں کے گارڈز کے پاس اسلحہ نہیں، انہیں جلد از جلد اسلحہ خریدنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -