30سا لہ انجینئر کے قتل کے ملزمان کا پو لیس کو ئی سراغ نہ لگا سکی

30سا لہ انجینئر کے قتل کے ملزمان کا پو لیس کو ئی سراغ نہ لگا سکی
 30سا لہ انجینئر کے قتل کے ملزمان کا پو لیس کو ئی سراغ نہ لگا سکی

  

لا ہور (خبر نگا ر )نواں کو ٹ کے علاقہ سے اغوا کے بعدقتل ہو نے والے30سا لہ انجینئر کے ملزمان کا پو لیس کو ئی سراغ نہ لگا سکی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق راولپنڈی وحدت کا لو نی کا رہائشی عمر وسیم سندھواپنی انجینئرنگ کی ڈگر ی لینے لا ہور آ یا اور نیا زی اڈ ہ سے گزشتہ سال 12اگست کو لا پتہ ہو گیا ۔ پو لیس کے مطا بق عمر کے والدو سیم کی مد عیت میں اغواء کا مقد مہ در ج کر لیا تھا۔ چو کی نیا ز بیگ کے قر یب گند ے نا لے سے اسکی نعش برآ مد ہو ئی، جیب میں اسکا پر س تھا جس میں اسکا شنا ختی کا رڈ اور گھر کا پتہ درج تھا ، پو لیس نے اہل خا نہ کو اطلا ع دی اور نعش کو پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردیا جسے بعدازا ں مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس نے اغوا کے مقد مہ میں قتل کی د فعہ کا بھی اضا فہ کردیا ہے ۔ مقتو ل کے ور ثا ء کا کہنا تھا کہ پو لیس نے شک کی بنیا د پر عمرکے ایک دوست کو حرا ست میں لیا جسے بعدازا ں چھو ڑ د یا گیا جبکہ پو لیس مر کزی ملزما ن کو گرفتا ر نہیں کر ر ہی ۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقتول کا گلا د با کر اسے قتل کیا گیا ہے، شبہ میں اسکے دو ست محسن کو حرا ست میں لیا گیا تھا جو ضما نت پر ہے جبکہ د یگر کی تلا ش کی جا ر ی ہے ۔

مزید :

علاقائی -