رائے ونڈ، قتل ہونے والے شہری کے مرکزی ملزمان گرفتار نہیں کیے جا سکے

رائے ونڈ، قتل ہونے والے شہری کے مرکزی ملزمان گرفتار نہیں کیے جا سکے
 رائے ونڈ، قتل ہونے والے شہری کے مرکزی ملزمان گرفتار نہیں کیے جا سکے

  

لاہور( وقائع نگار) رائے ونڈسٹی کے علاقہ میں چند ماہ قبل مخالفین کی جانب سے قتل ہونے والے شہری کے مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سٹی کے علاقہ رحمان پورہ میں 40سالہ رزاق جو شیخوپورہ کا رہا ئشی تھا چند ماہ قبل چھپ کر رہ رہا تھا۔ مقتول نے شیخوپورہ کے علاقہ میں 2005میں عطا کے بھا ئی کو قتل کر دیا تھا جس پر ان کی آپس میں دشمنی چلی آ رہی تھی اور جس کے خوف سے مقتول رزاق روپوش زندگی گزار رہا تھا۔ لیکن ملزمان نے اس کا سراغ لگا لیا اور چند ماہ قبل جب کہ رزاق گھر میں سو رہا تھا اس کو گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور عطا کے چند دوستوں کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی۔ اس حوالے سے عطا کا ایک ساتھی گرفتار بھی کیا گیا ہے لیکن مزید تفتیش ابھی جاری ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،جلد ہی ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -