باغبانپورہ، کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ،ایک شخص شدید زخمی

باغبانپورہ، کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ،ایک شخص شدید زخمی
 باغبانپورہ، کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ،ایک شخص شدید زخمی

  

لاہور(وقائع نگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ،ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔نمائندہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی محمد بشیر کے بھائی قمر اور عباس نے بتایا کہ وہ مصری شاہ کے رہائشی ہیں اور ان کا بھائی مکینک کا کام کرتا ہے ۔گزشتہ روز وہ اپنی دکا ن سے باغبانپورہ کسی کا م کے سلسلے میں گیا تھا کہ راستے میں شالیمار باغ کے سامنے جی ٹی روڈ پر اس کی موٹر سائیکل کو ایک تیز رفتار کار نے پیچھے سے ٹکرماری جس کی وجہ سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سڑک پر گر گیا جبکہ کار سوار رُکے بغیر ہی موقع سے فرار ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی وجہ سے بشیر کی ٹانگوں اور ہاتھوں پر چوٹیں آئیں ۔راہگیروں نے اس کو سنبھالا اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -