اثاثے چھپانے کا کیس،مسلم لیگ ( ن) کے ایم این اے افتخار چیمہ نااہل

اثاثے چھپانے کا کیس،مسلم لیگ ( ن) کے ایم این اے افتخار چیمہ نااہل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے این اے 101گوجرانوالہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیاہے اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخاراحمد چیمہ کو نااہل قرار دیا گیاہے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس ریٹائرڈ افتخاراحمد چیمہ پر کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات کی تفصیلات چھپانے کا الزام تھا۔ مقابل امیدوار مسلم لیگ جونیجو کے احمد چٹھہ نے جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد کے خلاف نااہلی کی درخواست دی تھی۔درخواست میں کہا گیاکہ افتخار چیمہ نے کاغذات نامزدگی میں بنک ا کاؤنٹس سے متعلق حقائق کو چھپایا،دو ہزار نو سے دو ہزار تیرہ تک انکم ٹیکس ریکارڈ بھی جمع نہیں کروایا۔

مزید :

صفحہ اول -