پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصو ں میں دھند کا سلسلہ برقرار

پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصو ں میں دھند کا سلسلہ برقرار

  

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ مو سمیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصو ں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے پیش نظر رات کے اوقات میں سفر کر نیوالے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصو ں میں مو سم خشک اور سر د رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کے تناسب کے پیش نظر مطلع ابر آلو د رہے گا۔گزشتہ روز شام سے جاری شدید دھند کی لہر اب بھی پنجاب میں برقرار ہے اور حد نگاہ انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دھند کی حالیہ لہر آئندہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم دن میں تھوڑے وقت کیلئے دھند ختم ہو سکتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -