سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60روز کی توسیع سمری وزیر اعلٰی کو بھجوا دی گئی

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60روز کی توسیع سمری وزیر اعلٰی کو بھجوا دی ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60روز کی توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو بھجوا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت تین فروری کو ختم ہو رہی ہے جس کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں 60روز کی توسیع کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوادی ہے۔سمری میں کہا گیاہے کہ 4معاملات میں ملوث ملزمان کو 90روزتک حراست میں رکھنے کیلئے اختیارات دیئے جائیں ،رینجرز کو حاصل اختیارات میں مزید ساٹھ دن کی توسیع کی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -