چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن سے ساہیوال بار ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن سے ساہیوال بار ایسو سی ایشن ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن سے ساہیوال بار ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں بار کے صدر مسعود صادق، نائب صدر آغا محمد رضا ، سیکرٹری چودھری نوید احمد اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد صدیق کمیانہ سمیت دیگر عہدیدار اور وکلاء رہنماء شامل تھے۔ وکلاء رہنماؤں نے وکلاء اور سائلین کی آسانی کے لئے چیف جسٹس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور بار ایسو سی ایشن کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ معیاری اور فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کے تمام مسائل کا حل عدالت عالیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید :

علاقائی -