ٹاسک فورس کاآپریشن ،چار فیکٹریوں اور کارخانوں کے گیس کنکشن منقطع

ٹاسک فورس کاآپریشن ،چار فیکٹریوں اور کارخانوں کے گیس کنکشن منقطع

  

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن میاں محمود ضیاء احمد کے حکم پر ٹاسک فورس کی ٹیم نے ڈیفالٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا۔ چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کے مطابق ٹاسک فورس نے گزشتہ روز گلبرگ انڈسٹریل ایریا اور باغبانپورہ انڈسٹریز علاقوں میں مختلف فیکٹریوں اور کارخانوں پر چھاپے مارے اور چار فیکٹریوں اور کارخانوں کے ذمے لاکھوں روپے کے بل اور ڈیفالٹر ہونے پر گیس کنکشن منقطع کر دیئے ہیں جبکہ گیس چوری کے خلاف چھاپوں کے دوران شالا مار اور محمود بوٹی سمیت لکھو ڈیئر کے علاقہ میں متعدد گیس کنکشن منقطع کر دیئے ہیں۔

گیس کنکشن

مزید :

علاقائی -