رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی

  

لاہور (کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 2015۔16کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں 8فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات کا حجم 6ارب 26کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی برآمدات سے 6ارب 88کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں 62کروڑ ڈالر یعنی 8.93فیصد کی کمی ریکارڈں کی گئی ہے۔

برآمدات

مزید :

علاقائی -