پنجاب کے 36اضلا ع میں گندم کی پیداواری ہدف 19.5ملین ٹن مقرر

پنجاب کے 36اضلا ع میں گندم کی پیداواری ہدف 19.5ملین ٹن مقرر

  

لاہور( کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 36اضلا ع میں گندم کی پیداوار کا ہدف 19.5ملین ٹن مقرر کردیا گیا ہے اس ضمن میں تمام اضلاع کو اپنے اپنے ضلع میں گندم کی پیداواری ہدف کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ زراعت کے ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر سال 2015۔16میں پنجاب میں گندم کا پیداواری ہدف19.5 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔پیداواری ہدف حاصل کرنے کے لئے آبپاشی کے متعلق جدید زرعی سفارشات پر عمل ضروری ہے گندم کی فصل کا آبپاشی کے لحاظ سے نازک مرحلہ اس وقت شروع ہو تاہے جب فصل گوبھ یا سٹے نکالنے کے قریب ہو۔

گند م کاہدف

مزید :

علاقائی -