پاکستان کی بلند ترین بلڈنگ بحریہ ٹاؤن آئیکون پر آتش بازی کا مظاہرہ

پاکستان کی بلند ترین بلڈنگ بحریہ ٹاؤن آئیکون پر آتش بازی کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پ ر )کراچی بحریہ ٹاؤن کی زیرِ تعمیر 62 سٹوری پاکستان کی سب سے بڑی بلند بلڈنگ بحریہ آئیکون پر گذشتہ رات آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔62 سٹوری پاکستان کی بلند ترین بلڈنگ رنگ و نور میں ڈوب گئی۔بحریہ ٹاؤن انتظامیہ اس سے قبل بحریہ ٹاؤن کراچی اور لاہور میں بھی نئے سال کے شروعات کے موقع پر آتشبازی کا گرینڈ مظاہرہ کرچکی ہے جبکہ قبل ازاں ، جشنِ آزادی اور یومِ پاکستان کے موقع پر بھی بحریہ ٹاؤن کراچی میں گرینڈ آتشبازی کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں کراچی کی عوام میں زبردست جوش و خروش پایاگیا جبکہ لوگ ٹولیوں کی صورت میں اپنی فیملیز کے ساتھ شاہراہ فردوسی پر موجود اس عمارت کے قرب وجوار میں جمع ہوگئے ہیں۔گرینڈ آتشبازی کا انعقاد رات 11:30 بجے کیا گیاجو رات گئے تک جاری رہا۔۔بحریہ آئیکون کراچی کی بکنگ کا گزشتہ ہفتے آغاز کیا گیا تھا جس دوران محض 2 روز کے قلیل وقت میں ہی اپارٹمنٹس ٹاور مکمل طور پر بُک ہوگیا تھا جس کے بعد عوام کے پُر زور اصرار پر مین ٹاور میں مذید اپارٹمنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا ۔بحریہ آئیکون کی بکنگ کو ہائی رائز بلڈنگز کی ملکی تاریخ کی سب سے کامیاب بکنگ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -