پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی نہیں کر رہا،سعودی عرب

پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی نہیں کر رہا،سعودی عرب

  

جدہ (محمد اکرم اسد ) سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پاکستان کوئی ثالثی نہیں کررہاہے۔ وہ کو سناء میں عرب انڈین تعاون فورم کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔انہوں نے ایران سے پھر مطالبہ کیا کہ خلیج کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے اور خطے میں دہشتگردی کی سرپرستی ختم کرے ۔ الجبیر سے عراق میں سعودی سفارتخانہ بحال کرنے کی بابت دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عراق سے نہ کبھی دستبردار ہوا ہے اور نہ ہوگا ۔

مزید :

علاقائی -