علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور نے داخلوں میں مسلسل چھٹی بار اضافہ کر کے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے،رسول بخش بہرام

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور نے داخلوں میں مسلسل چھٹی بار اضافہ کر کے ...

  

لاہور(پ ر )ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور رسول بخش بہرام نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور نے داخلوں میں مسلسل چھٹی بار اضافہ کر کے نہ صرف اول پوزیشن حاصل کی ہے بلکہ تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریجنل کیمپس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رسول بخش بہرام نے کہا کہ سمسٹر خزاں 2015ء کے دوران لاہور ریجن میں53000ہزار طلبہ کا داخلہ کیا جبکہ سمسٹر بہار میں 50644، 2014کے سمسٹر خزاں میں 47086بہار میں 51911داخلے کئے۔

اوپن یونیورسٹی

مزید :

علاقائی -