سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان انتقال کر گئے

سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان انتقال کر گئے
 سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان انتقال کر گئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان انتقال کر گئے ہیں ۔وہ آغا خان یونیورسٹی کے بانی تھے ۔وہ 1920ء میں رام پور انڈیا کے نواب خاندان میں پیدا ہوئے ۔ پہلے انڈین رائل آرمی جوائن کی ۔ پاکستان معرض وجود میں آیا تو وہ ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور پاکستان آرمی میں خدمات جاری رکھیں جہاں وہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر پہنچے اور مشرقی پاکستان میں چیف آف جنرل سٹاف اور کمانڈر ایسڑن کمانڈ کے طور پر خدمات سر انجام دیں ۔ ایک ہفتے کے لئے وہ مشرقی پاکستان کے گورنر بھی بنے۔فوجی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ امریکہ ، سوویت یونین اور فرانس میں پاکستان کے سفیر رہے ۔ بعد میں انہوں نے متعدد ادوار میں پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔وہ کافی عرصے سے علیل تھے ۔ گذشتہ رات خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید :

صفحہ اول -