کا لعد م تنظیمو ں کی سرگرمیاں روکنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کامرا سلہ

کا لعد م تنظیمو ں کی سرگرمیاں روکنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کامرا سلہ

  

لا ہور (شعیب بھٹی )کا لعد م تنظیمو ں کی سرگرمیوں کوروکنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھرمیں امن وامان کو برقرار رکھنے اور ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مرا سلہ جا ر ی کردیا ہے ،جس کے تحت صوبے میں مذہبی منافرت پر مبنی اشتعال انگیز آڈیو کیسٹس کی فروخت، انھیں چلانے، اشتعال انگیز تقاریر کرنے اورنعرے لگانے کی بھی ممانعت ہوگی، آتشیں اسلحہ، لاٹھی، ڈنڈا، چاقو، خنجر کی نمائش پر پابندی ہوگی تاہم مجاز حکام کی طرف سے اجازت نامہ حاصل کرنے والے مستثنٰی ہوں گے۔عوام میں بے چینی اور خوف پھیلانے والی افواہوں خبروں، بینرز، پوسٹرز، وال چاکنگ اور اشتہارات چھاپنے اورلگانے کی ممانعت ہوگی، مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیرلاؤڈاسپیکر/ایمپلی فائر کاغیرضروری استعمال نہیں ہوگا تاہم نماز جمعہ، نمازجنازہ، مذہبی اجتماعات اورعرس تقاریب اس سے مستثنیٰ ہوں گی،مزید برآں گاڑیوں میں کالے شیشے اورسن بلاکس لگانے جبکہ غیرمجاز گاڑیوں پرسبز نمبر پلیٹ اورریوالونگ لائٹ کی تنصیب بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ یہ حکم نامہ صوبے میں فوری نافذالعمل ہو گا۔ با وثو ق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدامات ایک حساس ادارے کی طرف سے داعش کی سرگرمیوں کوروکنے کے لیے کیے گئے ہے۔

مزید :

صفحہ اول -