سیالکوٹ ،غیر رسمی بنیادی تعلیم پراجیکٹ میں سوا تین سال کی مزید توسیع

سیالکوٹ ،غیر رسمی بنیادی تعلیم پراجیکٹ میں سوا تین سال کی مزید توسیع

  

سیالکوٹ(پ ر )سیالکوٹ میں غیر رسمی بنیادی تعلیم کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت نے ضلع سیالکوٹ میں گزشتہ سو ۱تین سال سے جاری غیر رسمی بنیادی تعلیم پراجیکٹ میں مزید سوا تین سال کی توسیع کر دی ہے۔ اس مقصد کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع سیالکوٹ کے 140اساتذہ کو خصوصی لیٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سینئر حکام کے مطابق گزشتہ سوا تین سال کے عرصہ کے دوران ضلع سیالکوٹ میں مذکورہ پراجیکٹ کے تحت غیر رسمی تعلیم کو بہت فروغ ملا ہے۔ جس کی کامیابی کے بعد اس پراجیکٹ میں مذید سوا تین سال کی توسیع کرد ی گئی ہے۔ اب ایسے بچوں کو ان کے گھروں سے قریبی سکولوں میں تعلیم فراہم کی جائے گی جو کسی نہ کسی وجہ سے سکولوں میں تعلیم نہ حاصل کر سکے تھے۔سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ اور اساتذہ بڑی محنت اور جانفشانی سے اس پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے کوشاں ہیں۔

بنیادی تعلیم پراجیکٹ

مزید :

علاقائی -