سانحہ چارسدہ دردناک واقعہ ،جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،جہانگیر جھوجہ

سانحہ چارسدہ دردناک واقعہ ،جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،جہانگیر جھوجہ

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ ایک انتہائی دردناک واقعہ ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس واقعہ میں بھارت ملوث حکومت کو اس پرسخت موقف اختیار کرنا چاہیے ۔گزشتہ روز صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ارشد جہانگیر جھوجہ سینئر نائب صدر مقصود احمد بھلہ اور سیکرٹری جنرل نعیم چوہان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں اگر کوئی کتا بھی مر جائے تو وہاں کے حکمران فوری طور پر اس کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے ،ابھی چند روز قبل پٹھانکوٹ بھارت میں ایک واقعہ ہوا جو کہ وہاں کی حکومت کی چال تھی جس پر وہاں کے حکمرانوں نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور وہاں کے ایک وفاقی وزیر نے کھلم کھلا کہا کہ پاکستان کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے پہلے ہم نے پاکستان کے دو ٹکڑے کئے اب باقی ماندہ پاکستان کے چار ٹکڑے کریں گے مگر ہمارے حکمرانوں نے بھارتی حکمرانوں اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا بلکہ سانحہ چاسدہ ہونے کے باوجود وہ بھارت سے دوستی کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک تعلیمی دارے پر اتنا بڑا حملہ ہوا اور درجنوں طالبعلموں جو کہ ملک کے معمار بن رہے تھے کی جانوں کو نقصان ہوا خیبر سے کراچی تک لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئیں ہر پاکستانی کی آنکھ اشک بار ہوئی جبکہ وزیر اعظم بیرون ملک بیٹھ کر بھارت سے دوستی کا عندیہ دے رہے ہیں۔

جہانگیر جھوجہ

مزید :

علاقائی -