حیدر آباد سے طالبان کمانڈر گرفتار

حیدر آباد سے طالبان کمانڈر گرفتار

  

حیدرآباد(اے این این)کوٹری پولیس نے نوری آباد سے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردکو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی طارق ولایت کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوٹری پولیس نے نوری آباد میں ایک زیر تعمیرسی این جی اسٹیشن پر چھاپہ مارکر شمالی وزیرستان کا مقامی کمانڈر گرفتار کرکے بھاری مقداد میں اسلحہ بارود برآمد کرلیا ۔ملزم شمالی وزیرستان اور کراچی میں فوج، رینجرز ایف سی اورپولیس پر حملوں میں ملوث تھا ۔ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ہونے والا دہشت گرد قمرزماں محسود ولد غوثہ خان شمالی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کا کمانڈر تھا جو کالعدم تحریک طالبان شہریار گروپ کے لیے فوج اورایف سی کے حملوں میں ملوث تھا

مزید :

صفحہ اول -