یونین لیڈرز ایئر لائن کے دفاتر بند نہ کریں،ترجمان پی آئی اے

یونین لیڈرز ایئر لائن کے دفاتر بند نہ کریں،ترجمان پی آئی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپیشل رپورٹر)ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایئر لائن انتظامیہ نے یونین لیڈرز سے درخواست کی ہے کہ ایئر لائن کے ملک بھر کے دفاتر بند نہ کئے جائیں کیونکہ اس سے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی انتظامیہ نے ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ قومی ایئر لائن کی بحالی کیلئے اس کے شانہ بشانہ چلیں اور اس مقصد میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔پروازوں کے شیڈول میں خلل سے نہ صرف ایئر لائن کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کی ساکھ متاثر ہو گی بلکہ مسافروں کو بھی مشکلات پیش آئیں گی۔
پی آئی اے

مزید :

علاقائی -