اے پی این ایس کا میاں عامر محمود کے والد میاں ظہورالحق کے انتقال پر اظہار تعزیت

اے پی این ایس کا میاں عامر محمود کے والد میاں ظہورالحق کے انتقال پر اظہار ...

  

لاہور ( پ ر ) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے پبلشر روزنامہ دنیا اور سابق ڈسٹرکٹ ناظم میاں عامر محمود کے والد میاں ظہورالحق کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین نے ان کے انتقال پر میاں عامر محمود اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے اراکین میاں عامر محمود اور ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -